Friday, April 19, 2024

بنوں کے چائلڈ ویلفیئرہوم بچوں کی سیاحتی مقامات کی سیر

بنوں کے چائلڈ ویلفیئرہوم بچوں کی سیاحتی مقامات کی سیر
January 30, 2021

نتھیا گلی (92 نیوز) بنوں میں چائلڈ ویلفیئر ہوم میں رہائش پذیر بے سہارا اور یتیم بچوں کے لئے گلیات اور دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کا پروگرام بنایا گیا، بچے گلیات میں جھولوں اور برفیلے موسم سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

بنوں کے یتیم اور بے سہارا بچوں کو پہلی بار شہر سے باہر گھومنے پھرنے کا موقع ملا تو ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو گلیات کی سیر کرائی گئی تو برف سے ڈھکے علاقے دیکھ کر بچے خوب لطف اندوز ہوئے۔

گلیات میں بچوں نے جھولوں میں بیٹھ کر خوب موج مستی کی اور پرفضا مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

بچوں نے گھڑ سواری کے بھی مزے لئے، چائلڈ ویلفیئر ہوم کے بچوں کو 5  دنوں کے لئے گلیات کا ٹور کرایا گیا، اس دوران بچوں نے گلیات کے علاوہ دیگر سیاحتی مقامات کی بھی سیر کی۔