Thursday, April 25, 2024

بنوں کے تاجروں کا ٹیکس پالیسی کیخلاف پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

بنوں کے تاجروں کا ٹیکس پالیسی کیخلاف پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان
August 17, 2019
بنوں ( 92 نیوز) پولیو سے شدید متاثرضلع بنوں کے تاجروں نے پولیو مہم کو نئی ٹیکس پالیسی واپس لینے سے مشروط کردیا ،  تاجروں نے ٹیکس پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نئی پالیسی واپس لینے تک پولیو مہم میں کوئی تعاون نہیں کیا جائےگا۔ بنوں کے تاجروں نے نئی ٹیکس پالیسی کا غصہ پولیو پر نکال دیا ،  بنوں کی تاجر تنظیموں نے تحصیل بازار میں جلسہ کیا جس میں تاجر رہنماؤں نے حکومت کی نئی ٹیکس پالیسی کے خلاف احتجاج کیا اور اسے مسترد کیا، تاجروں نے ٹیکس پالیسی کے خلاف پولیو مہم کو ڈھال بنا کر مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکس پالیسی تاجر طبقے کے لئے تباہ کن ہے اگر یہ پالیسی واپس نہ لی گئی توآئندہ پولیومہم میں کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائےگا، رواں سال خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اکیس پولیو کیسز بنوں میں سامنے آئے،ضلع بنوں پولیو سے شدید متاثر ہے۔