Saturday, April 20, 2024

  بنوں: کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

   بنوں: کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
June 5, 2015
بنوں(92نیوز) کار گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے  پانچ افراد سمیت چھ  افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں  دو بچے اور اور دوخواتین بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بدقسمت خاندان کے افراد کار میں پشاور سے بنوں جارہے تھے کہ تحصیل ڈومیل کے قریب کار گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں ایک ہی حاندان کے پانچ افراد اور بنوں کا رہائشی ڈرائیور جاں بحق ہوگئے  جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ میں دوسالہ بچی شدید زخمی ہوگئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔