Saturday, May 4, 2024

بنوں : چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3حملہ آورہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری

بنوں : چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3حملہ آورہلاک، علاقے میں سرچ آپریشن جاری
July 30, 2015
بنوں (92نیوز) ایف آر بنوں میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں دواہلکار شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے ایف آر بنوں دریوبا ایجنسی میں خادم شہید چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 15 تھی۔ حملے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔