Friday, May 3, 2024

بنوں : والدین کا پولیو قطرے پلانے سے انکار‘ 9ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار بن گیا

بنوں : والدین کا پولیو قطرے پلانے سے انکار‘ 9ماہ کا بچہ پولیو وائرس کا شکار بن گیا
May 17, 2016

پشاور (92نیوز) بنوں میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آگیا۔ نو ماہ کے محمد اقبال میں پولیووائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا میں چند ممالک رہ گئے ہیں جن میں پولیو کی باقیات پائی جاتی ہیں۔ پاکستان کا شمار بھی ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو نے اپنے پنجے ایسے گاڑ رکھے ہیں کہ یہاں سے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

عالمی ادارہ صحت اور پاکستانی محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود چند ماہ بعد کوئی نہ کوئی نیا کیس نکل ہی آتا ہے۔ تازہ واقعہ میں بنوں کے علاقہ غوری والا کا 9ماہ کا اقبال پولیو کا نشانہ بن گیا۔ اس کے والدین نے اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔

معصوم بچے میں پولیو کی تصدیق کے ساتھ ہی بنوں میں پولیو کیسز کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد چھ تک پہنچ گئی۔ بنوں میں 3 ‘ نوشہرہ، پشاور اور ہنگو سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔