Saturday, May 11, 2024

بنوں میں پی ڈی ایم کا جلسہ ، کارکن افغان طالبان کا جھنڈا بھی لے آئے

بنوں میں پی ڈی ایم کا جلسہ ، کارکن افغان طالبان کا جھنڈا بھی لے آئے
January 6, 2021

بنوں (92 نیوز) بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے میں کارکن افغان طالبان کا جھنڈا بھی لے آئے، بعض افراد نے افغانستان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

پی ڈی ایم کے  بنوں جلسے میں  کئی جماعتیں شریک ہوئیں ، پارٹی پرچموں کے مختلف رنگ نظر آتے رہے  جبکہ کارکن افغان طالبان کا جھنڈا بھی لے آئے ۔

اے این پی اور جے یو آئی کے کارکنوں میں جنگ بھی ہوئی ، لڑائی مار کٹائی میں کئی کارکن زخمی ہوئے ۔

ادھر جلسے میں کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔