Thursday, March 28, 2024

بنوٹ فیسٹیول کا کراچی میں انعقاد، ملک بھرسے فنکاروں کی شرکت

بنوٹ فیسٹیول کا کراچی میں انعقاد، ملک بھرسے فنکاروں کی شرکت
December 19, 2018
کراچی (92 نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت سندھ اور کیف والا فاؤنڈیشن کے تعاون سے تین روزہ شعر و ادب اور رقص و موسیقی سے بھر پور تیسرا بنوٹ فیسٹیول آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے ادیبوں، فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول کے پہلے روز صحافی وسعت ﷲ خان نے پاکستان میں صحافت پر ایک تحریر پیش کی اور پھر معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ظفر میراج نے اپنی کہانی پیش کی جبکہ کامیڈین عثمان اظہر نے بھی حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ دوسرے روز رقص و موسیقی کی محفل برپا کی گئی۔ عدنان جہانگیر، مدیحہ گل نے رقص پیش کیا جبکہ وہاب شاہ، محسن اعجاز اور شائق گروپ کے علاوہ بازلہ مصطفی اور دیگر فن کاروں نے بھی رقص پیش کیا۔ دوسرے روز کے دوسرے مرحلے میں ذیشانے ، عدنان جہانگیر ، اور شیما کرمانی نے الگ الگ رقص پیش کیااور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تمثیل گروپ کے محسن خان، محمد، وقاص ، کاشف اور حسن عارف گل نے پرفارمنس دی اور راک کیفے نے اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ فیسٹیول کے تیسرے روز تھیٹر اور قوالی پیش کی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔