Wednesday, May 1, 2024

بندوق کے زور پر آنیوالی افغان حکومت کو دنیا قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی ، نیڈ پرائس

بندوق کے زور پر آنیوالی افغان حکومت کو دنیا قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی ، نیڈ پرائس
July 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے بندوق کے زور پر آنیوالی افغان حکومت کو دنیا قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی۔

نیڈ پرائس کا کہنا ہے پاکستان اور امریکا مستحکم ، پرامن اور خوشحال افغانستان چاہتے ہیں ۔ خطے میں پاکستان اور امریکا کے کئی مشترکہ مفادات ہیں۔ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان اور امریکا کے مفادات مشترک ہیں۔ کئی سالوں سے پاکستان کے ساتھ انتہائی قریب ہو کر کام کر رہے ہیں ۔ دنیا افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے اڈے نہ دینے کے بیان پر تبصرے سے گریز کیا۔

ادھر سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے انخلا کو غلط فیصلہ قراردیدیا، سنگین نتائج کا انتباہ کیا۔