Wednesday, May 1, 2024

بند روڈ سے اغواء ہونیوالی بچی حافظ آباد سے بازیاب

بند روڈ سے اغواء ہونیوالی بچی حافظ آباد سے بازیاب
July 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) 92 نیوز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، بند روڈ لاہور سے اغوا ہونے والی 9 بچی کو آٹھ روز کے بعد خافظ آباد سے بازیاب کروالیا گیا  ،  ایس پی سی آئی اے عثمان باجوہ کے مطابق  ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی فرانزک ثبوتوں کی مدد حاصل کی گئی ۔ معاملہ  92 نیوز پر نشر ہونے کےبعد سی آئی اے پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کو اٖغوا میں استعمال ہونےوالی گاڑی سمیت حافظ آباد سے گرفتارکرلیا ۔ ایس ایس پی سی آئی اے عثمان اعجاز باجوہ کے مطابق اغواءکاروں نے بچی کے والدین کوپچاس لاکھ روپے تاوان کی دو پرچیاں بھی بھیجی تھیں  اور تاوان کی عدم ادائیگی کی صورت میں پورے خاندان کو ایک ایک کرکے  مارنے کی دھمکی  بھی دی تھی ۔ چینل  92 نیوز  پر خبر نشر ہوتے ہی سی آئی اے نے  انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیں اور بچی کو بازیاب کرالیا۔