Friday, March 29, 2024

بمبئے ویلوٹ کی تشہیر، انوشکاشرما اور رنبیرکپور نے ممبئی میں ڈیرے ڈال لیے

بمبئے ویلوٹ کی تشہیر، انوشکاشرما اور رنبیرکپور نے ممبئی میں ڈیرے ڈال لیے
May 8, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم ”بمبئے ویلوٹ“ کی تشہیر کیلئے انوشکاشرما اور رنبیرکپور نے ممبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، فلم پندرہ مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں رنبیرکپور باکسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انوشکا شرما سنگر کے روپ میں جلوہ گر ہونگی۔ ہدایتکار انوراگ کشیپ نے فلم سے بڑی امید لگا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ مئی کو ”بمبے ویلوٹ“ سینماگھروں میں تہلکہ مچادے گی۔