Friday, March 29, 2024

بم کی افواہ پر ہانگ کانگ جانے والی فلائیٹ کی ہنگامی لینڈنگ

بم کی افواہ پر ہانگ کانگ جانے والی فلائیٹ کی ہنگامی لینڈنگ
March 10, 2015
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین میں  بیجنگ سے ہانگ کانگ جانے والی ائیر لائن کو  بم کی اطلاع پر  ہنگامی لینڈنگ کروا دی گئی ۔ فلائیٹHX337 فلائٹ میں عملے اورمسافروں سمیت 295سوار تھے۔ ہانگ کانگ ائیر لائن کے اس طیارے کو  وسطی  چین کے صوبے  ہوبی میں  ووہان  میں اتارا گیا۔ فلائٹ  ایچ ایکس تین سو سینتیس میں عملے اورمسافروں سمیت دو سو پچانوے افراد محو پرواز تھےتاہم  بم کی اطلاع ملنے پرجہاز کو  فوری طور پر خالی کروا لیا گیا  ہے۔ سیکیورٹی حکام  طیارے کی تلاشی لے رہے ہیں اور کلیرنس کے بعد  طیارے کو روانہ کردیا۔