Sunday, September 8, 2024

بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا 

بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا 
September 17, 2017

لاہور (92 نیوز) این اے 120 میں الیکشن کا جنون ٹویٹر پر بھی چھا گیا، بلے پہ ٹھپہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا پراین اے 120 میں ہونے والا ضمنی انتخاب کا جنون چھا گیا ہے اور اس وقت ٹویٹر پر بلے پہ ٹھپہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

دنیا بھر مین پاکستانی دل کھول کر ٹویٹس کرنے لگے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کےبعد یہ نشت خالی ہوئی تھی۔

اس نشست پر مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔