Sunday, May 12, 2024

بلے بازی چلی نہ باؤلنگ ، قسمت پھر چل گئی

بلے بازی چلی نہ باؤلنگ ، قسمت پھر چل گئی
February 11, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی جس پر پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے ، خود کپتان بابر اعظم نے بھی کہہ دیا کہ پوری ٹیم نے بہت محنت کی لیکن پورے میچ میں ٹیم کی محنت کہیں نظر نہ آئی ۔

اگر میچ سے محمد رضوان کی  بلے بازی کو نکال دیا جائے تو 11 میں سے بچ جانے والے باقی 10 کھلاڑیوں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر نظر آئی ۔

بلے بازی

محمد رضوان کے علاوہ  پاکستان کے  7 کھلاڑی مجموعی طور پر  59 رنز بنا سکے ۔ ٹاپ آرڈر ناکام رہا تو مڈل آرڈر اس سے بھی بری طرح فلاپ ہوئے ۔ ٹیل اینڈر ز بھی خود کو بری الذمہ سمجھتے رہے ۔

کپتان بابر اعظم صفر ، حیدر علی  21، حسنین طلعت  15، افتخار احمد 4، خوشدل شاہ 12 فہیم اشرف 4، محمد نواز 3 رنز بنا پائے ۔

باؤلنگ

باؤلنگ کے شعبے میں بھی عثمان قادر اور محمد نواز  کے علاوہ کوئی  کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ، عثمان قادر نے چار اوورز میں 21 رنز کے عوض دو کھلاڑیں کو میدان بدر کیا ۔  محمد نواز نے چار اوورز میں 21 رنز دیے مگر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔

حارث رؤف نے بھی چار اوورز کئے  جس میں انہوں نے دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا لیکن  11 کی اوسط سے 44 رنز دیے ۔ فہیم اشرف تین اوورز میں  ایک وکٹ کے عوض  12.33 کی اوسط  سے 37 رنز دیے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے 4اوورز میں  37،خوشدل شاہ نے ایک اوور میں چھ اسکور دیے ۔