Thursday, March 28, 2024

بلے باز کرس گیل نے پاکستان اور بھارت کے پرچموں کے رنگوں والا کوٹ زیب تن کر لیا

بلے باز کرس گیل نے پاکستان اور بھارت کے پرچموں کے رنگوں والا کوٹ زیب تن کر لیا
June 16, 2019
 دبئی (92 نیوز) پاک بھارت ٹاکرے کا جنون شائقین کے ساتھ خود کرکٹر کے سر پر بھی سوار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے پاکستان اور بھارت کے پرچموں کے رنگوں والا کوٹ زیب تن کرلیا۔ کرکٹ کی عالمی جنگ میں سب سے بڑا مقابلہ آج ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جارح مزاج بیٹسمین  کرس گیل  کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ پاکستان اور بھارت کے پرچموں کے رنگوں والا کوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کرس گیل کی ویڈیو کو  اب تک ہزاروں صارفین نے لائیک اور شیئر کیا ہے۔ دوسری جانب پاک، بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے دوران بادل بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتے ہیں۔ موسم کے بدلتے تیور سے بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر پریشان ہیں۔ کہتے ہیں اگر موسم نے ساتھ دیا تو شائقین کرکٹ کو آج زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا۔ دونوں ملکوں  کے عوام  سمیت  کرکٹ شائقین  آج کے ہائی وولٹیج مقابلے کا بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں۔