Thursday, March 28, 2024

بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں فکسنگ کی پیشکش بارے پی سی بی کو مطلع کر دیا

بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں فکسنگ کی پیشکش بارے پی سی بی کو مطلع کر دیا
August 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں فکسنگ کی پیشکش بارے پہلے پی سی بی اور پھر لیگ کے منتظمین کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ میں ایک بار پھر فکسنگ کی باز گشت سنائی دی گئی۔ پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کی جانب سے میچ فکسنگ کی پیش کش کی گئی۔ عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں  کی گئی ،جہاں وہ ونی پیگ ہاکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔ منصور اختر بھی اسی ٹیم سے  بطور آفیشل منسلک ہیں۔ عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش سے متعلق پی سی بی اور آئی سی  سی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ عمر اکمل نے گزشتہ سال یہ انکشاف کرکے ہلچل مچا دی تھی کہ انہیں عالمی کپ 2015 کے دوران  بکیوں کی جانب سے دو گیندیں نہ کھیلنے پر دو لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔