Saturday, May 11, 2024

بلیک پینتھر کے ہدایتکار ’’واکانڈا‘‘ پر ٹی وی سیریز بنائیں گے

بلیک پینتھر کے ہدایتکار ’’واکانڈا‘‘ پر ٹی وی سیریز بنائیں گے
February 2, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ میں ریکارڈ قائم کرنے والے فلم بلیک بینتھر کے ہدایتکار ریان کوگلر کامک ناول کے خیالی ملک ’’واکانڈا‘‘ پر ٹی وی سیریز بنائیں گے ۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ  والٹ ڈزنی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  ڈزنی  اور اسٹریمنگ سروس کے لئے یہ نئی سیریز ریان کوگلر کی پروکزمیٹی میڈیا پروڈکشن کمپنی کے ساتھ پانچ سالہ ٹی وی معاہدے کے تحت بنائے جا رہی ہے ۔

البتہ واضح رہے کہ  اب تلک صرف سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے اس کی ریلیز بارے کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی ۔