Wednesday, May 22, 2024

بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا ، احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم

بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا ، احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، وزیراعظم
October 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا اور احتساب پر سمجھوتہ بھی نہیں کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال اور احتساب کے جاری عمل اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ انہوں نے کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاون پر اظہار تشویش بھی کیا اور کہا کشمیری عوام کے حقوق کے لئے سیاسی اور سفارتکاری کوششیں جاری رہیں گی۔ بابر اعوان بولے ملک کو پہلی بار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا۔ 50 سال سے مسلط مافیا کے خلاف وزیراعظم نے تاریخی جدوجہد کی۔ احتساب اور شفافیت موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ بابر اعوان نے کہا غریب کا تحفظ اور عزت نفس کا خیال حکومتی ترجیح ہے۔ ریاست مدینہ کا ماڈل اپنانا بہترین طرز حکمرانی ہے۔