Sunday, May 5, 2024

بلیک فرائیڈے : خواتین  ملٹی نیشنل اور لوکل برانڈز کی بمپر سیل لگنے پر ٹوٹ پڑیں

بلیک فرائیڈے : خواتین  ملٹی نیشنل اور لوکل برانڈز کی بمپر سیل لگنے پر ٹوٹ پڑیں
November 25, 2016

 لاہور(92نیوز)آج دنیا بھر میں بلیک فرائی ڈے منایا جا رہا ہے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یہ دن  اب بھرپور طریقے سے منایاجاتا ہے،،ملٹی نیشنل اور لوکل برانڈز پر بمپر سیل نے تو  جیسے  خواتین کی چاندی کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق کہیں ستر تو کہیں اسی فیصد اور کہیں تو نوے فیصد تک سیل لگی ہے بلیک فرائیڈے کو گاہکوں کی موج کا دن قرار دیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ نومبر کے چوتھے جمعہ کو بلیک فرائی ڈے منایا جاتا ہے جس کو مغرب میں کرسمس کی تیاریوں کا آغاز سمجھا جاتا ہے، بلیک فرائی ڈے سے ایک رات پہلے ہی شاپنگ سینٹرز اور وال مارٹس کے باہر لائنیں لگ جاتی ہیں اور اکثر اوقات شاپنگ سینٹرز میں دھکم پیل اور مار دھاڑکے مناظر بھی نظر آتے ہیں۔

تاہم مغرب کی پیروی میں اب پاکستان میں اس روز دھواں دھار سیلز لگائی گئی ہے جہاں خواتین کا بے پناہ رش سامنےدیکھا گیا ہے ۔

بہت سے سٹورز پر تو پاﺅں رکھنے کی جگہ نہیں خواتین لائینوں میں لگی اپنی باری کا انتظار کر رہی ہیں جبکہ سڑکوں پر لگی گاڑیوں کی لمبی قطاریں خواتین میں شاپنگ کے جنون کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ڈسکاونٹ سیل پر خواتین نے جی بھر کی شاپنگ کی۔