Sunday, September 8, 2024

بلیک بیری کا فیس بک کی جانب سے ایپ بند کرنے کے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار

بلیک بیری کا فیس بک کی جانب سے ایپ بند کرنے کے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار
March 23, 2016
لندن (ویب ڈیسک) بلیک بیری کے فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ وہ اپنے موبائل میں فیس بک استعمال نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف موبائل کمپنی بلیک بیری کا کہنا ہے کہ فیس بک کا بلیک بیری کے لیے موبائل ایپلی کیشن بند کرنے کا فیصلہ مایوس کن ہے تاہم بلیک بیری کے صارفین فیس بک کو ایپ کے بجائے ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق فیس بک نے اپنی ایپ صرف اینڈرائیڈ سسٹم رکھنے والی موبائل کمپنیوں کو ہی استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ بلیک بیری کے صرف ان موبائل فونوں میں چلے گا جس میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہو گا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ فیس بک کی زیرملکیت ہے۔ بلیک بیری کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ بلیک بیری کے اپنے آپریٹنگ سسٹم والے فونز میں 2016ءکے بعد نہیں چلے گا۔