Friday, March 29, 2024

بلیک بیری کا رواں سال کے آخر تک پاکستان میں کام بند کرنے کا اعلان

بلیک بیری کا رواں سال کے آخر تک پاکستان میں کام بند کرنے کا اعلان
December 1, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) فون ساز کمپنی بلیک بیری نے کہا ہے کہ وہ 2015ءکے اختتام تک پاکستان میں کام کرنا بند کر دے گی۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت صارفین کے ڈیٹا کو خود مانیٹر کرنا چاہتی ہے۔ بلیک بیری انتظامیہ کے مطابق حکومت پاکستان فون کے ذریعے بھیجے گئے ہر پیغام اور ای میلز کو مانیٹر کرنا چاہتی ہے اس لئے اس تنازع کی وجہ سے وہ اپنا کام بند کرنے پر مجبور ہیں‘ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہمیں اسے چھوڑنے پر افسوس ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جولائی میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز اتھارٹی نے بلیک بیری انتظامیہ کو بتایا تھا کہ اس کے میسیجنگ کے سرورز کو سکیورٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملک میں کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔ سچ تو یہ ہے کہ حکومت چاہتی تھی کہ وہ سرورز میں پیغامات کی تمام ٹریفک کو دیکھے لیکن فون کمپنی اس قسم کے احکامات کی پابندی نہیں کرے گی۔ اس کے بغیر یہاں رہنے کا مطلب ہے کہ ہم صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے عزم کو خیرباد کہیں اور ہم یہ سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔