Monday, September 16, 2024

بلیک بیری کا درمیانی رینج کے دو اینڈرائیڈ موبائل متعارف کرانے کا اعلان

بلیک بیری کا درمیانی رینج کے دو اینڈرائیڈ موبائل متعارف کرانے کا اعلان
April 12, 2016
لندن (ویب ڈیسک) بلیک بیری نے درمیانی رینج کے دو اینڈرائیڈ موبائل متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ ان میں سے ایک کی بورڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے میں ٹچ سکرین ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بلیک بیری کے چیف ایگزیکٹیو جان شین کا کہنا ہے کہ بلیک بیری رواں برس ہی اپنے ہینڈ سیٹ متعارف کرائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا پہلا اینڈرائیڈ فون ”دی پرو“ خاصا مہنگا تھا اور یقینا یہ ایک دانشمندانہ قدم نہیں تھا۔ اگر بلیک بیری نے ہارڈویئر بزنس میں زندہ رہنا ہے تو اس کیلئے مناسب قیمت پر نئے موبائل پیش کرنا ہوں گے۔ گزشتہ تین ماہ میں بلیک بیری کی فروخت میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی نے کمپنی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیس بک اور وٹس ایپ نے بلیک بیری کے لیے اپنی ایپلی کیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا کہ وہ بلیک بیری ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ تجزیہ کاروں نے بلیک بیری کے نئے اینڈرائیڈ موبائلوں کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔