Tuesday, May 14, 2024

بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی، وزیراعظم

بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی، وزیراعظم
August 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارکباد دی۔ کہا کہ بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1294539198834319361?s=20 وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ"بلیو اکانومی پالیسی"کو حتمی شکل دینے پر میں وزارت بحری امور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے پیغام میں کہا کہ بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ پاکستان اپنی غیر معمولی بحری صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرے۔