Thursday, September 19, 2024

بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے،چیئرمین تحریک انصاف

بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے،چیئرمین تحریک انصاف
February 18, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے ۔ بلین ٹری سونامی پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ منصوبے پر محض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا کہاں کی عقلمندی ہے ۔ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پر حملوں کی بجائے ہم پنجاب اور سندھ کے جنگلات کی فکر کریں ۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر ٹمبر مافیا قابض ہے اور ان سے درختوں کا صفایا کیا جا چکا ہے ۔