Friday, April 26, 2024

بلیم گیم کھیلنے کے بعد بھارت مذاکراتی ٹیبل پر واپس آ گیا !!! سلامتی کونسل کے مشیروں کی ملاقات کےلئے تاریخیں دیدیں

بلیم گیم کھیلنے کے بعد بھارت مذاکراتی ٹیبل پر واپس آ گیا !!! سلامتی کونسل کے مشیروں کی ملاقات کےلئے تاریخیں دیدیں
August 2, 2015
لاہور (92نیوز) اشتعال انگیزی اور الزامات کی بوچھاڑ کے بعد بھارت کے ہاتھ کچھ نہ لگا تو پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کی تجویز دے ڈالی ہے۔ دوسری جانب مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں ابھی ملاقات کا ایجنڈا طے نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پر الزامات کی بارش کرنے والی مودی سرکار نے پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کےلئے 23 اور 24اگست کی تجویز دیدی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے ملاقات کی تاریخوں کی تجویز دی گئی ہے لیکن قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کا ایجنڈہ طے نہیں ہوا۔ مودی سرکار نے وتیرہ بنارکھا ہے بھارت میں تنکا بھی ہلے تو الزام پاکستان پر آتا ہے۔ گورداس پور حملے کی مثال ہی لے لیجیے بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر الزام پاکستان پر لگا دیا لیکن تحقیقات میں پاکستان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف بغل میں چھری منہ میں رام رام کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ پاک بھارت سلامتی مشیروں کی ملاقات کی تجویز بھارت کی کوئی نئی چال بھی ہوسکتی ہے۔