Sunday, September 8, 2024

بلٹ پروف گاڑی استعمال کیا کریں : وزیراعظم کا جواد ایس خواجہ کو خط، چیف جسٹس نے وی آئی پی پروٹوکول لینے سے انکارکردیا

بلٹ پروف گاڑی استعمال کیا کریں : وزیراعظم کا جواد ایس خواجہ کو خط، چیف جسٹس نے وی آئی پی پروٹوکول لینے سے انکارکردیا
August 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم کا چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کو بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کیلئے خط، چیف جسٹس نے وی آئی پی پروٹو کول لینے سے پھر انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے خط لکھ کر چیف جسٹس کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سکیورٹی خدشات کے مد نظر وی آئی پی سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تاہم چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ایک بار پھر وزیر اعظم کے خط کا جواب انکار میں دیدیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے ذریعے دیئے گئے جواب میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کروں گا نہ وی آئی پی سکواڈ کی ضرورت ہے ۔