Tuesday, April 30, 2024

بلوچوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے : عمران خان

بلوچوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے : عمران خان
October 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ،یقین سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب الیکشن ہونگے تاہم نواز شریف کی عادت ہے کہ کبھی بھی چلتے چلتے دست بم کو لات ماردیتے ہیں اس لئے ہم اپنی تیاری جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے اسلام آباد میں سردار یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرکیا ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ بڑے عرصہ سے یار محمد رند کو تحریک انصاف میں شامل کرنا چاہتے تھےتاہم یہ خواہش اب پوری ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں جاتے وقت یقین تھا کہ الیکشن جلدہو جائیں گے،اب اس  بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں پارٹی امیدوار کی شکست کے بعد ایم پی اے مسعود شفقت سمیت دیگر افراد کو چارج شیٹ کیا ہے، شاہ محمود قریشی پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں اگر چھوٹے صوبوںکے پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تو پنجاب کے خلاف نفرت بڑھے گی، یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن اس لئے ہے کہ موجودہ حکومت اپنی زیر نگرانی جرائم نہیں کرا رہی، زرداری دور میں ان پر سولہ مقدمات بنائے گئے، عمران خان کی شخصیت اور ملک کے ساتھ کمٹمنٹ دیکھ کرتحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔