Sunday, September 8, 2024

بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا پاک آرمی کے تربیتی کیمپ کا دورہ، یادگار شہداءپر پھول چڑھائے

بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا پاک آرمی کے تربیتی کیمپ کا دورہ، یادگار شہداءپر پھول چڑھائے
May 19, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ آج سارا دن گزارا۔ اس موقع پر طالبات نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کورکمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی دیکھ کر شہداءکی روحیں خوش ہوتی ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے آج اپنا پورا دن پاک آرمی کے جوانوں کے ساتھ گزارا۔ طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں پاک آرمی کے جوانوں نے انہیں مختلف ہتھیاروں کا معائنہ کرایا، کئی طالبات نے نشانہ بازی بھی سیکھی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ صوبے کے جوان بھی پاک آرمی کا حصہ بن کر ملک اور قوم کا قرض اتاریں، اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آج شہداءکی روحیں خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج وطن کے لیے ہمیشہ قربانیاں دیتی رہی ہے اور دیتی رہے گی۔