Friday, April 19, 2024

بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنیکا انکشاف

بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنیکا انکشاف
October 14, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان یونیورسٹی   کا بڑا اسکینڈل بےنقاب ہو گیا ، طالبات  کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہے ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔ بلوچستان یونیورسٹی  میں  بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں، یونیورسٹی سکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارج کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی  جب کہ نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔ کارروائی شروع کرنے پر مزید طالبات نے بھی رابطہ کرلیا، ابتدائی تفتیش کےمطابق بلیک میلنگ کیلئے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔