Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان ہائی کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کے نجی گارڈز رکھنے پر پابندی لگا دی

بلوچستان ہائی کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ کے نجی گارڈز رکھنے پر پابندی لگا دی
November 30, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ ، قبائلی عمائدین کے نجی گارڈز رکھنے پر پابندی لگا دی۔

 عدالت نے انتظامیہ کو یکم دسمبر سے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا گیا اور کہا کوئی بھی پارلیمنٹیرین، قبائلی عمائدین پرائیویٹ گارڈز نہیں رکھ سکتے۔ پرائیویٹ کمپنیوں کے گارڈز صرف بینک میں ڈیوٹی دے سکیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ڈپٹی کمشنرز عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

عدالت نے سکیورٹی خدشات کی صورت میں انتظامیہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔