Friday, April 26, 2024

بلوچستان کےمسائل کے حل کیلئے عمران خان  اور اختر مینگل کا اے پی سی بلانے کا اعلان

بلوچستان کےمسائل کے حل کیلئے عمران خان  اور اختر مینگل کا اے پی سی بلانے کا اعلان
December 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے عمران خان نے اختر مینگل کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی گئی تو انتشار پھیلے گا جبکہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ روٹ کا مسئلہ اے پی سی میں رکھیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلوچ رہنما نواب اختر مینگل کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مشرقی پاکستان سے سبق سیکھتے ہوئے بلوچستان کو بندوق نہیں حقوق دینا ہوں گے۔ بلوچ رہنما نواب اختر مینگل کا کہنا تھا کہ گوادر کے بغیر بلوچستان کی ترقی کا عمل ممکن نہیں اقتصادی راہداری پرخدشات دور کرنے میں دوسرے صوبے ساتھ دیں۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے معدنیات نمائش سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا کا گروتھ ریٹ دوسرے صوبوں سے پانچ فیصد زیادہ ہے۔ عمران خان نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ایک دھشتگرد مرے تو 9 پاکستانی بھی شہید ہوتے ہیں،  ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے معاوضے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے ،جبکہ ایس ڈی پی آئی کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر زور دیا۔