Thursday, March 28, 2024

بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا 15 روز کیلئے کرفیو لگانے کا مطالبہ

بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا 15 روز کیلئے کرفیو لگانے کا مطالبہ
April 26, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے 15 روز کیلئے کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیاْ۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا بلوچستان میں کورونا وائرس مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔ صوبے میں مکمل لاک ڈاون کی اشد ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہونگے۔ صوبے میں 15 دنوں کا کرفیو نافذ کیا جائے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کہا کرفیو کا نفاذ ہی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اہم اور واحد ذریعہ ہے۔ لاک ڈاون میں نرمی سے چار دنوں میں کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹیسٹنگ سروس انتہائی ناکافی ہے۔ ٹیسٹنگ سروس کم ہونے کی وجہ سے تشخیص کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ 31 ڈاکٹرز، پانچ پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملہ کورونا وائرس سے شکار ہو گئے ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی شروع ہو چکی ہے۔ دن میں 300 سے 400 ٹیسٹ کرانا ناکافی ہے۔ ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ ادھر صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر یاسر اچکزئی کا کہنا تھا بلوچستان میں صحت کے لئے مختص بجٹ انتہائی کم ہے۔ بلوچستان میں صحت کے شعبے کی صورتحال ناگفتہ ہے۔ آئندہ بجٹ میں صحت کے لئے مختص بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا انسانی جانیں رہیں گی تب کاروبار ممکن ہو گا۔ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ عوام کو حکومت کا مکمل ساتھ دینا ہو گا۔ اگر احتیاط نہیں کی گئی تو ہسپتالوں میں جگہ کم پڑھ جائیگی۔ ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا بلوچستان میں لاک ڈاون پر عمل درآمد کرفیو لگا کر ہی ممکن ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرفیو نافذ کیا جائے۔