Friday, April 26, 2024

بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمین کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرینگے ، جام کمال

بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمین کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرینگے ، جام کمال
July 5, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے جعلی ڈومیسائل منسوخ کرینگے۔ https://twitter.com/jam_kamal/status/1279481648002797570?s=20 جام کمال نے ٹویٹ میں کہا صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ پہلے کسی بھی حکومت نے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ تمام ڈپٹی کمشنروں کو ڈومیسائل کی اسکروٹنی کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے 400 جعلی ڈومیسائل منسوخ کیے۔