Saturday, May 18, 2024

بلوچستان کے چاراضلاع میں انسداد پولیس مہم تیسرے روز بھی جاری

بلوچستان کے چاراضلاع میں انسداد پولیس مہم تیسرے روز بھی جاری
May 6, 2015
کوئٹہ (ویب ڈٰیسک)بلوچستان کے چار اضلاع میں انسداد پولیو مہم  تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد کے موقع پر موخر کی جانے والی مہم آج اور کل بھی جاری رہے گی۔ ترجمان صوبائی پولیو کنٹرول روم کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم دو روز قبل شروع ہوئی ۔شیرانی ،ژوب،پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انسداد  پولیومہم  کا تیسرا اور آخری روز ہے جبکہ کوئٹہ میں گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف  کے مختصر دورے کے باعث مہم کا دوسرا روز موخر کردیا گیا تھا جس کے بعد کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم آج اور کل دونوں روز جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے  جس کے لئے انسداد پولیو مہم کی جانب سے 13سو 55ٹیمیں ،46ٹرانزئٹ پوائنٹ اور 132فیکس پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس مو قع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہے پولیس ،لیویز،بی سی اور ایف سی کے اہلکار ٹیموں کے ہمراہ ہ موجود ہیں۔