Friday, March 29, 2024

بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں پر کئی من گھڑت کہانیاں مشہور ہیں

بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں پر کئی من گھڑت کہانیاں مشہور ہیں
December 11, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے پہاڑی سلسلے اپنی قدرتی معدنیات اور وسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں مگر انہی پہاڑی سلسلوں میں سلپنگ بیوٹی، پرنسز اف ہوپ اور تخت سلیمان جیسی کہانیاں بھی موجود ہیں۔
بلوچستان کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان سے روایت ہے کہ حضرت سلیمان علیہ اسلام جب ہندوستان میں حضرت بلقیس سے شادی کر کے واپس جا رہے تھے تو اپنی بیوی کی خواہش پر چند لمحوں کے لئے تخت سلیمان اس پہاڑ کی چوٹی پر رکا۔
دوسری طرف چلتن کا شمار بلوچستان کے سب سے اونچی چوٹیوں میں ہوتا ہے۔ کوہ چلتن جنگلی حیات کا مسکن ہے۔ پہاڑ کے نام کے بارے میں کئی من گھڑت کہانیاں مشہور ہیں۔
ادھر کوئٹہ کے شمال میں واقعہ پہاڑ جسے دور سے دیکھیں تو یہ گماں ہوتا ہے کہ کوئی خاتون بال پھیلائے محو خواب ہے۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک شہزادی کا مجسمہ شاہی چغہ اوڑھے کھڑا ہے۔ اس مجسمے کا نام “ پرنسس آف ہوپ “ ہالی ووڈ کی مشہور فنکارہ انجلینا جولی نے اس کا نام تجویز کیا تھا۔