Saturday, May 4, 2024

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر سیمینار، آرمی چیف کی شرکت

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر سیمینار، آرمی چیف کی شرکت
December 7, 2017

کوئٹہ ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیمینار سے کلیدی خطاب کیا اور کہا کہ ملک بھر میں آرمی اور ایف سی کے سکولز میں 25 ہزار بلوچستان کے نوجوان معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ سلامتی اور ترقی تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے ۔ ہمارے پاس وسائل موجود ہیں صرف انسانی وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
آرمی چیف نے تربت میں ایم آئی آر سینٹر کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔