Sunday, May 12, 2024

بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں نے متاثر کیا، انضمام الحق

بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں نے متاثر کیا، انضمام الحق
February 23, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے سکولز کی سطح سے تربیت ضروری ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیاجائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی اس دوران صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے کئے جانے امورپر تبادلہ خیال ہوا ملاقا ت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انظمام الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان آکر بے حد خوشی ہوئی یہاں کرکٹ کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے آگے لانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے کے33 اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ کرکٹ، فٹبال، اسکوائش اور دیگر کھیلوں کے لیے سٹیڈیمز، گراؤنڈ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا عمل بھی تیزکیا گیا ہے۔

انظمام الحق نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنرگوادرعبدالکبیرزرکون نے انہیں اسٹیڈیم کے مختلف حصے دکھائے گئے انظمام الحق نے گوادر اسٹیڈیم میں مزید نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔