Saturday, April 27, 2024

بلوچستان کے نو پسماندہ اضلاع میں تین سال میں کھربوں روپے خرچ کیے جائیں گے ، وفاقی وزراء

بلوچستان کے نو پسماندہ اضلاع میں تین سال میں کھربوں روپے خرچ کیے جائیں گے ، وفاقی وزراء
November 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزراء نے کہا بلوچستان کے نو پسماندہ ترین اضلاع میں تین سال میں کھربوں روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر، مراد سعید اور زبیدہ جلال نے کہا کہ جنوبی بلوچستان کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا گیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ زراعت کے ساتھ ساتھ صنعتوں اور سڑکوں کا جال ہو۔ زراعت، تعلیم، صنعت اور صحت کے شعبوں میں منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ مراد سعید نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک مغربی روٹ پر کام جاری ہے۔ بلوچستان میں تین ہزار تراسی کلومیٹر سڑکیں بنانے جارہے ہیں ۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے پیکج کے لئے پیسہ کا انتظام بھی کر لیا گیا ہے۔