Thursday, May 2, 2024

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کے ڈیرے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کے ڈیرے
December 7, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) سونا چاندی اور تانبا اگلنے والی سرزمین بلوچستان کے باسی بدترین انسانی المیے کا شکار بن گئی۔ دس سے زائد اضلاع میں بدترین قحط سالی نے پنجے گاڑ لیے جبکہ حکومت سب اچھا کا راگ الاپنےمیں مصروف ہے۔ بلوچستان کے نئے بننے والے ڈویژن رخشان کے متعدد علاقے بھی بدترین قحط سالی کی زد میں ہے۔ غذائی قلت کے باعث سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرکے ٹیوب ویل علاقوں میں ڈیرے جمانے لگے ۔ غذائی قلت لکے باعث سینکڑوں بچے مختلف موذی بیماریوں کا شکار ہو کر سوڈان اور اتھوپیا کی طرح انتہائی کمزور ڈھانچے بن گئے۔ دوسری جانب حکومت اس تمام تر صورتحال سے تا حال چشم پوشی کئے ہوئے ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے 5 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں صوبے کو آفت زدہ قرار دینے سے متعلق قرار داد پیش کی گئی تھی۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ مون سون بارشیں نا ہونے کے باعث مزید اضلاع بھی خشک سالی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ بلو چستان کے دس اضلاع کے ڈپٹی کمشنر نے علاقوں کی صورتحال سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے ہیں تا ہم اب تک ان علاقوں میں کوئی اقدامات نہیں ہوئے۔