Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی
March 3, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ صوبے میں بیشتر شاہراہیں بند ، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ کئی سٹرکیں بہہ گئیں۔ برفباری کے باعث زیارت، کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور مستونگ میں شاہراہیں بند ہو گئی۔ قلعہ عبداللہ اور ہرنائی، تمپ میں سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ حب ،بولان مچھ، چاغی،پشین اورکچلاک میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دالبندین میں ریلوے ٹریک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ دکی میں بارشوں کا پانی کوئلہ کانوں میں داخل ہونے سے درجنوں کانکن پھنس گئے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر برف باری سے بند سڑکیں کھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور بھاری مشنری متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی۔ ایف سی نے بھی امدادی کاروائیاں شروع کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برف باری اور بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔