Thursday, April 25, 2024

بلوچستان کے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائیگا

بلوچستان کے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
June 19, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کے مالی سال  20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیاجائےگا، بجٹ کا تخمینہ390ارب روپے سے زائد لگائے جانے کا امکان ہے، غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ295ارب، ترقیاتی بجٹ کیلئے 95 ارب روپے رکھے جائیں گے ۔ بلوچستان کا مالی سال 2109-20کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہوگا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے  ،  بجٹ کاکل حجم 390ارب روپے سے زائد  ہے جس میں غیرترقیاتی اخراجات کاتخمینہ295ارب اورترقیاتی بجٹ کیلئے 95 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ،امن وامان کیلئے 40ارب،صحت کیلئے 24ارب تعلیم کیلئے60ارب روپے رکھے جانے کاامکان ہے جبکہ بجٹ میں خسارہ 40ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے ۔ صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلید ی بلوچستان کا بجٹ پیش کریں گے ان کا کہنا ہے کہ کل بجٹ بلوچستان کے لئے تاریخی بجٹ ثابت ہوگا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کے بجٹ میں ملاز مین کی تنخواہیں وفاق کی طرزپربڑھائے جانے کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کے حوالے تحفظات اور خدشات بھی موجود ہیں ۔