Tuesday, May 21, 2024

بلوچستان کے قبائلی عمائدین ،سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں

بلوچستان کے قبائلی عمائدین ،سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں
December 22, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے قبائلی عمائدین ،سیاسی وسماجی رہنماؤں کی جانب سے پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے قبائلی و سماجی رہنماء موسی جان کے قیادت میں سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی زرغون روڈ پر منعقدہ جلسہ عام میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں قبائلی و سیاسی عمائد ین سمیت نوجوانوں نے شرکت کی ۔ ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے شرکاء نے پرویز مشرف کے حق میں نعرے بازی کی۔ زرغون روڈ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ۔ وہ پاکستان کے ہیرو ہیں اور ان کی چالیس سالہ خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ،ڈیرہ بگٹی ،چمن اور دیگر اضلاع میں بھی پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔