Sunday, September 8, 2024

بلوچستان کے عوام کی پرامن اور ترقی پسند سوچ  سب پرحاوی ہوچکی ہے : لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ  

بلوچستان کے عوام کی پرامن اور ترقی پسند سوچ  سب پرحاوی ہوچکی ہے : لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ  
August 7, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کو ئٹہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں سات روزہ اسپو رٹس فیسٹیو ل آغا ز کر دیا گیا افتتاعی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی پر امن اور ترقی پسند سوچ سب پر حاوی ہو چکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کو ئٹہ کے ایو ب اسٹیڈ یم میں جشن آزادی کے سلسلے میں اسپو رٹس فیسٹیو ل کا ا فتتاح وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ موجودہ مخلوط حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے یہ حکومت عوام کی ہے جشن آزادی پورے ملک میں شایان شان انداز میں منائیں گے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ غیر ت مند نو جو انوں کی موجو دگی میں ملک پر کو ئی آنچ نہں  آسکتی ہمیں اپنی نوجوان نسل پر فخر ہے۔ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں جشن آزادی کی منا سبت سے منعقد ہو نے والا اسپو رٹس فیسٹیو ل 14اگست تک جا رہی رہے گا جس مں  مختلف کھیلو ں کے مقابلے ہو نگے۔