Tuesday, May 21, 2024

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نیشنل ہائی وے پر پولیس موبائل پر فائرنگ ، پولیس کے دو اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نیشنل ہائی وے پر پولیس موبائل پر فائرنگ ، پولیس کے دو اہلکار شہید
May 11, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نیشنل ہائی وے پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔

صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے مستونگ میں پر پولیس موبائل پر فائرنگ پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ صوبائی وزیرداخلہ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیرداخلہ میرضیاء نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے کہا شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے۔