Thursday, May 2, 2024

بلوچستان کے علاقے قلات میں اومیکرون کی انٹری، بارہ افراد میں وائرس کی تصدیق

بلوچستان کے علاقے قلات میں اومیکرون کی انٹری، بارہ افراد میں وائرس کی تصدیق
December 22, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات میں بھی اومیکرون کی انٹری ہو گئی۔ بارہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

متاثرین کے عام لوگوں میں گھل مل جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ انچارج پی سی آر لیب نے متاثرین کو ڈھونڈ کر قرنطینہ کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو خط لکھ دیا۔

ادھر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قلات میں 12 افراد میں اومیکرون وائرس کی موجودگی کی اطلاعات پر اظہار تشویش کیا اور محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلی نے وائرس سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا حفاظتی ویکسین لگانے اور ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ کیا جاۓ۔ کورونا وائرس کی نئی قسم خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ عوام حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد جاری رکھیں۔