Friday, March 29, 2024

بلوچستان کے علاقے شوران میں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کر لیا گیا

بلوچستان کے علاقے شوران میں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
April 14, 2019

 شوران (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے شوران میں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرنے کا عمل مکمل کر لیا۔ تمام یاتریوں کو کیمپوں میں پہنچا دیا گیا۔

 92نیوز کی کاوشیں رنگ لائیں۔ سیلابی ریلے کے باعث بلوچستان کے علاقے شوران میں پھنسے ہندو یاتریوں کو ریسکیو کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

 شوران اور گنداوا کے راستے اپنے مذہبی مقام  پر جانے والے 150 کے لگ بھگ ہندو یاتری سیلابی ریلے کے باعث پہاڑوں پر پھنس گئے تھے جنہیں پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو کرتے ہوئے گنداوا اور شوران کے کیمپوں میں پہنچایا دیا  گیا ہے ۔ ریسکیو کیے گئے یاتریوں میں سندھ کے رہائشی بھی شامل ہیں۔  

 سابق نگران صوبائی وزشیر ملک خرم کا کہنا ہے 7 ہندو یاتری پہاڑ پر چڑھنے کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جنہیں گوادر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بیمار ہونیوالے یاتریوں کو  ایف سی کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

 ریسکیو آپریشن میں محکمہ پی ڈی ایم اے کی  امدادی ٹیموں، ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کی ٹیموں نے مل کر کام کیا۔ یاتریوں کو اپنے اپنے علاقوں میں پہنچانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں۔   وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  نے ہندؤ یاتریوں کی بحفاظت واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے مشترکہ کاوشوں سے قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہو سکا۔