Tuesday, May 21, 2024

بلوچستان کے علاقے خروٹ آباد کلی بادیزئی میں دستی بم دھماکہ، 3 بچے جاں بحق

بلوچستان کے علاقے خروٹ آباد کلی بادیزئی میں دستی بم دھماکہ، 3 بچے جاں بحق
June 3, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے خروٹ آباد کلی بادیزئی میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

موصولہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں، بچے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگے، اسی دوران دستی بم پھٹ گیا۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق، دھماکے میں دیگر تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات کی تفتیش جاری ہے کہ بچوں کو دستی بم کہاں سے ملا۔

اس سے قبل اپنے پیغام میں لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ، پولیس جائے واقعے پر پہنچ چکی ہے اور دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، "زخمی بچوں کو اسپتال میں بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔"