Monday, September 16, 2024

بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ 4مزدور جاں بحق

بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ 4مزدور جاں بحق
April 5, 2017
خاران (92نیوز)بلوچستان کے علاقے خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے چاروں مزدور روڈ کی تعمیر کے ایک منصوبے پر کام کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا  واقعہ خاران شہر سے سات کلومیٹر دور شالتاک کے قریب پیش آیا پولیس کے مطابق چار مزدور نیشنل ہائے وے کے ایک منصوبے پر کام کررہے تھے کہ معلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے مزدوروں پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چارمزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے خاران ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق مزدوروں تعلق سند ھ سے ہے ۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گہر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔