Thursday, May 9, 2024

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے
February 8, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 65 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 24 کلو میٹر تھی۔