Thursday, April 18, 2024

بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی مستعفی ہو گئے

بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی مستعفی ہو گئے
May 21, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی مستعفی ہو گئے۔

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے سردار صالح بھوتانی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ بلوچستان حکومت میں اختلافات پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سردار صالح بھوتانی سے وزارت واپس لے کر2 مئی کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

سردار صالح بھوتانی وزیر بلدیات تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور تحریک انصاف کے درمیان بھی شدید اختلافات موجود ہیں۔