Friday, April 19, 2024

بلوچستان کے شہر پنجگور میں دھماکا ، 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

بلوچستان کے شہر پنجگور میں دھماکا ، 2 افراد جاں بحق 7 زخمی
March 14, 2019
 پنجگور (92 نیوز) بلوچستان کے شہر پنجگور میں بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق بارودی مواد مین روڈ پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب  کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد قریب کھڑی تین گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔ قبل ازیں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ کے ایف سی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد ایف سی ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے تھے۔